پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے


پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا گیا جو گزشتہ رات 12 بجے سے 24 جولائی تک لاگو رہے گا۔

لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ،EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ اسکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،رضا گارڈن، ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں، مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک،آمنہ آباد،نصار کالونی سمن آباد،پیپلز کالونی 1 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ، نیو شاپنگ سنٹر، مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

گوجرانولہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم اسٹریٹ،شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں بنیادی اشیاء ضروریہ بدستور میسر رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *