پی ڈی ایم ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کر چکے ہیں، عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم پی ڈی ایم ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کر چکے ہیں، کورونا صورتحال میں اجتماعات عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، اس ٹولے کے دلوں میں عوام کے لیے رتی بھر بھی درد نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ثابت کیا ان کی سیاست کسی نظریے کی بنیاد پر نہیں، جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بےپناہ اضافہ ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا غیرذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے، پی ڈی ایم کےعاقبت نااندیش عناصر نے کرپشن کا وائرس پھیلایا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں، راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں، جن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں وہ عوام کے مسائل کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے، جس کے پاس کوئی ایحنڈا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *