آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایل او سی سمیت پاک افغان سرحدی سیکیورٹی معاملات پر غور کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے ایل او سی، پاک افغان بارڈر اور داخلی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا جب کہ شرکا نے افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کو سراہا اور انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتطامیہ سے تعاون اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔

سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال پر افواج کے فوری ردعمل اور بالخصوص کراچی کے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور سیلابی صورت حال میں چاق چوبند رہنے اور ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضروری اقدامات کیے جائیں، محرم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور عوام کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *