وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں


وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم آج کراچی کے لیے ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔

کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر عمران اسمعیٰل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وفاق اور سندھ کے وزراء کی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ اس کےعلاوہ وزیراعظم صنعت کاروں، تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی سمیت سندھ کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 802 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے جس میں سے سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

اس پروگرام میں سے 47 ارب 18 کروڑ روپے گزشتہ سال خرچ ہو چکے ہیں، 31ارب 99 کروڑ رواں مالی سال کے دوران مختص کیے جا چکے ہیں اور اگلے 5 سال کے دوران 523 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران سے ایم کیو ایم کا وفد اور جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاہ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم دورہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *