بارشیں


سندھ میں بارشوں کے پیش نظرتمام لوکل باڈیز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشیں کراچی،حیدرآباد اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتیں ہیں۔

دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے نئے سپیل کےحوالےسےحکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہےاورمستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ، واسا،لوکل باڈیز عملے کومتحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد،میرپورخاص میں شکایات پرمشینری چوکنگ پوائنٹس پرپہنچائیں اورڈی ایم سیز اپنے اپنے علاقوں کی ڈرینیج سسٹم کو بھی صاف کرلیں۔

ناصرحسین شاہ نے بارشوں کے پیش نظرایمرجنسی روم متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بارشوں کے نئےسپیل کے حوالے سے حکومت سندھ مکمل طورپرتیارہے۔ نالوں کی صفائی کاکام این ڈی ایم اے اورسندھ حکومت انجام دے رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اورانڈرپاسزپرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈی ایم سیزکے چیئرمینزضلعی انتظامیہ اور مجھ سے رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ واٹربورڈکوڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں سے بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اورانڈرپاسزپرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *