کورونا وائرس کے اعداد و شمار


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 148 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 81 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہزار70 ، پنجاب میں 71 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر یہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیز  پر عمل ہوا تو پیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا: وزیراعظم عمران

عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *