محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی


کراچی کےشہریوں کا امتحان جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دو دن کی مسلسل بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، بجلی کی بندش نے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،،موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسزبھی بری طرح متاثر ہے

کراچی کے شہری ہوشیار رہیں، ابھی بارش باقی ہے۔ بارش برسانے والا سسٹم اب بھی شہر میں موجود۔

آج بھی مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔

شہر قائد میں بارش سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں نے شہر کا براحال کردیا۔ کوئی سڑک، کوئی شاہراہ نہ بچی ہر طرف پانی کی حکمران سڑکوں پر گاڑیوں کے بعد محرم کی سیکیورٹی کیلئے رکھے گئے۔ ٹینکر تیرنے کے مناظر بھی شہریوں نے دیکھے۔

انتظامی نااہلی پوش علاقوں تک بھی پہنچی اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہوگیا

شہری کس کس مشکل کا رونا روئیں، پیاروں کے گھر نہ پہنچنے پر پریشانی کا رونا روئیں یا گھروں میں داخل پانی کو نکالنے کے جتن کریں، اپنی جان بچائیں یا گاڑیوں کو گھسیٹ پر محفوظ مقام تک پہنچائیں۔ گھر پہنچنے کیلئے گاڑی کا انتظام کریں یا کشتی کا۔

شہریوں کیلئے بارش کے پانی سے بچنے کی مشکل ہی کیا کم تھی کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب، شہریوں نے رات بھی اندھیرے میں گزاری۔

شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، شمسی سوسائٹی میں بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی۔ ملیر، جعفرطیار، سعود آباد، کھوکھراپار،ملیر ہالٹ کےعلاقوں میں بھی بجلی بند ہے
نیٹ
بجلی کی بندش کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی بری طرح متاثرہوگئی ہے۔

موبائل فونز کی چارجنگ ختم ہونے، موبائل فون سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *