اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس


اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس انعقاد سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی، کیونکہ شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے عدالت میں بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ علاج کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں اور ابھی بھی کچھ بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن شریف خاندان کا کوئی بھی فرد جب لندن علاج کیلئے جانے کی بات کرتا ہے تو اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

میاں نواز شریف جو علاج کیلئے لندن گئے تھے آج تک وہ ایک روز کیلئے بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ نوازشریف کا آپریشن نومبر میں ہونا تھا پھر کہا گیا کہ دسمبر میں ہوگا اسکے بعد کہا گیا کہ کرسمس کی چھٹیاں ہوگئی ہیں اور پھر کورونا وبا کا کہہ کر آپریشن لیٹ ہونے کا بتایا گیا۔

نواز شریف کا اب تک نہ آپریشن ہوا نہ علاج، اور نہ ہی پلیٹ لیٹس کی کوئی رپورٹ لندن سے پاکستان آئی ہے۔

شہباز شریف نے اے پی سی میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور اس ملاقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو شہباز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن شہباز شریف ان سے نہیں مل رہے ہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *