ترک صدر رجب طیب اردوان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی


ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فون کر کے کہا ہے کہ ترکی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کر کے بقر عید کی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کورونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے فون پر گفتگو کے دوران کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کو سراہا، صدر مملکت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی اور خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے والے بھارتی مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: ترک صدر اردوان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ترکی کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

صدر مملکت نے ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ بھارتی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، کرونا بحران کے باوجود قابض حکومتوں کے فلسطین اور کشمیر میں مظالم جاری ہیں۔

ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

دریں اثنا، ترک صدر نے عارف علوی کو کورونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *