بختاوربھٹو


ترجمان بلاول ہاؤس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کردی اور کہا شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنے جاری بیان میں بختاوربھٹوکی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا، میڈیاسےالتماس ہےبراہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔

گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق بلاول ہاؤس میں24جنوری کومحفل میلاد ہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتےکےلیےسیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

یاد رہے بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *